تربت(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ذاکر، رزاق، صادق اور پیرجان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین نوجوان زِردان کوچہ اور ایک بٹ کے رہائشی تھے۔پولیس نے تصدیق کی کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں صادق ولد مبارک اور باہڈ ولد رحیم بخش شامل ہیں، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک لاش کے گلے پر رسی باندھ کر قتل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان ایک ہفتہ قبل پکنک کے لیے گئے تھے اور اسی دن سے لاپتہ تھے۔ نوجوانوں کی موٹر سائیکلیں بھی جلائی گئی ہیں، جبکہ لواحقین نعشیں وصول کرنے کے لیے علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
بلیدہ کے علاقے جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، پولیس نے دو کی شناخت کر لی

ٹیگز:
بلیدہ
