کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وسابق ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈوفاقی حکومت کے پیش کردہ وفاقی بجٹ سے عوام کو ریلیف ملنے کی تو کوئی امید اور توقع نہیں ہے وفاقی بجٹ پر عملدرآمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب زندہ درگور ہو جائے گا، آنے والے دنوں میں بجلی،پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں منی بجٹ کا آغاز ہو نے جارہا ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں قاسم خان سوری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت ختم کرکے پاکستانی عوام پرمسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال 2022-23ء کے بجٹ کومسترد کرتے ہیں بجٹ اعداد وشمار کا گورکھ دھندہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے،قوم آج عمران خان کو یاد کر رہی ہے جنہوں نے مہنگائی کے آگے بند باندھا ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے پونے چار سال کے دوران پٹرولیم کی مصنوعارت میں اتنا اضافہ نہیں کیا جتناامپورٹڈ حکومت نے 10دن کے اندر اندر کیا جس سے ملک میں مہنگائی کاطوفان آیا ہے اور غریب عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں امپورٹڈ حکومت کی طرف سے آنے والے دنوں میں بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے سے عوام زندہ درگور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کرنے وا لوں نے حکومت میں شامل ہو کر چھ ہفتوں میں عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکمرانوں کی طرف سے عوام دشمن اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔
پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں منی بجٹ کا آغاز ہو نے جارہا ہے،قاسم سوری

ٹیگز:
قاسم سوری
