کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،میر یاسین مینگل کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی،ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء و بلوچستان اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،لالا رشید دشتی،اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین،یونس زہری،میر اکبر مینگل احمد،نواز بنگلزئی بھی موجود تھے،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم نے وزیر اعلی بلوچستان کو عبدالستار روڈ بندش کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 سالوں سے کوئٹہ شہر کے مین کاروباری شارع کو بیرئیر لگا کر بند کیا ہوا ہے جس سے تاجر برادری نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں، لاکھوں روپے کرایہ دیکر کروڑوں روپے کا سامان دکانوں میں رکھا ہوا ہے جو کہ نہ کوئی خریدار نے کے لئے آتا ہے بلکہ سارا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لوگ نقل مکانی کر کے شہر کے دوسرے سڑکوں اور کاروباری جگہوں پر کاروبار کے لئے گئے ہیں اور عبدالستار روڈ سنسان پڑا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام پرنس روڈ پر اتر کر جن میں مسافر حضرات بھی ہیں جو کہ مختلف ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں، بچے بوڑھے ضعیف العمر اور خواتین سواری سے اتر کر پیدل ہوٹل تک جاتے ہیں اور عوام الناس جو خریداری کرنے کے لئے پیدل جاتے ہیں اور سامان اٹھا کر پیدل اتنا لمبا فاصلہ طے کر کے کس طرح مشکل سے سامان اٹھاتے ہیں جس میں وزنی گھریلو سامان، الیکٹرونکس کا سامان وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ متعددبار کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایس ایس پی ٹریفک کو اس بارے میں مطلع کیا اور کئی بار میٹنگ کی ہیں اور کئی باریقین دہانیاں کروائیں لیکن آج دن تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور متعدد بار سرکاری حکام کو عبدالستار روڈ کا وزٹ بھی کروایا اور جس میں عوام اور تاجر برادری کے مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ بھی کیا گیا اور کئی مرتبہ پریس کانفرنس،احتجاج، ہڑتال اور مظاہرے بھی کئے گئے اور حکام بالا کی جانب سے یقین دہانی اور مطالبات کو تسلیم کئے جانے پر احتجاج ختم کرائے مگر آج دن تک مسئلہ حل نہ ہوسکا،صوبائی وزیر بلدیات و سیکریٹری بلدیات کو بھی آگاہ کیا لیکن آج دن تک مسئلہ حل نہیں ہوا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقودس بزنجو نے تمام مسائل سن کر جمعیت علماء اسلام کے رہنما و قاہد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ عبدالستار روڈ کا وزٹ کر کے وزیر اعلی بلوچستان کو رپورٹ پیش کرینگے جس کے بعد وزیر اعلی بلوچستان عبدالستار روڈ کو کھولنے کا جلد سے جلداعلان کرینگے،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے تاجر برادری کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں وفد کی وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات
ٹیگز:
ملاقات
