کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی کا وکالت کا لائسنس بحال ہونے پر مسرت کا اظہار کا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت صدیقی ملک کے وکلاء کے لیجنڈ ہیں وہ بغیر کسی داغ کے انتہائی باعزت انداز میں وکالت کے فرائض سرانجام دیں گے،یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے انہوں نے شوکت صدیقی کو وکالت میں دوبارہ قدم رکھنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ وکالت کے شعبے سب سے بڑے قانونی ادارے کے سامنے سر خر و ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) شوکت صدیقی کو ملک کے وکلاء کا لیجنڈ قرار دیا گیا ہے انہیں وکالت جیسے مقدس پیشے کی اجازت وہ بھی بغیر کسی اعتراض کے ملنا باعث افتخار ہے
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے ، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
