نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) نوشکی پولیس ایریا سے چوری شدہ ڈبل کیبن پک اپ لیویز نے چور سمیت پکڑ لیانوشکی میں جمعرات کی دو پہر کونامعلوم چوروں نے پولیس ایریا سے ڈبل کیبن پک اپ چوری کرکے فرار ہوئے تھے واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد یار سیاپاد نے لیویز فورس کے چیک پوسٹوں کو ہدایات جاری کردئیے رسالدار محمد خان مینگل نے لیویز فورس گلنگور چیک پوسٹ کے جوانوں نے چوری شدہ پک اپ چور سمیت پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب جعفرآباد میں نوسرباز خواتین سرگرم دکاندار سے تین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئیں پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں عید قربانی کے موقع بر نو سرباز خواتین کا نورکنی گروپ متحرک ہو گیا ڈیرہ اللہ یار سٹی میں ایک دکاندار سیتین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں واقع کی اطلاع پر پولیس نے خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے
نوشکی سےچوری ہونے والی پک اپ برآمد ، ملزم گرفتار،جعفرآباد میں نوسرباز خواتین دکاندار سے تین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

