کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ زیارت سنجاوی روڈ کی تعمیر ہماری ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری نے کہا کہ اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 134 کلومیٹر خانی بابا کراس تا زیارت اور زیارت تا سنجاوی شاہراہ دونوں سیکشن جون 2023تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے کوئٹہ اور لورالائی کے سفر کے دورانیہ میں واضح کمی آئے گی جسکے ثمرات پورے علاقے کو میسر ہونگے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ زیارت تا سنجاوی اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے شاہراہ سے منسلک تمام علاقے مستفید ہونگے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اس شاہراہ کی تعمیر سے زیارت جیسے سیاحتی مقام میں سیاحت کو فروغ ملیگا جس سے زیارت کے مقامی افراد پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہونگے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے ان علاقوں کا رابطہ اہم شاہراہ M 50سے ممکن ہو سکے گا جس سے علاقے کی عوام زمینداران اور معدنیات سے منسلک کاروباری افرادکو پنجاب کی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی صوبائی سیکرٹری مواصلات تعمیرات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کا ویژن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے ایک دوسرے سے منسلک کریں تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچایا جائے۔
زیارت سنجاوی روڈ کی تعمیر ہماری ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے، روشن علی شیخ

ٹیگز:
روشن علی شیخ
