کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)معاشرے کی اصلاح اخلاقی اقدارکی نشوونما اور کردار سازی کیلئے کام کرنے والوں کا سب کو احترام کرنا چائیے اور ایسی تمام کوششو ں میں بھرپور تعاﺅن کریں گے۔ ان خیا لات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان اورنگزیب خان کاسی نے دعوت اسلامی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے یعقوب صاحب کی قیادت میں منگل کے روز ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد کے رہنما نے ڈی جی پی آر کو معاشرے کی اصلاح اور لوگوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے دعوت اسلامی کی خدمات اور تاریخ کے مختلف پہلوﺅ ں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جماعت کے بانی مولانا الیاس کی خدمات اور خاص طور سے درس وتدریس میں ان کے متحرک کردار کا ذکر کیا اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلامی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اور نگزیب کا سی نے اپنے دفتر میں وفد کا خیر مقدم کیا اور سماجی بیداری، کردار سازی اور تعلیم وتربیت کی کاوشوں میں ہرممکن تعاﺅن کا یقین دلایا۔
معاشرے کی اصلاح کیلئے کام کرنے والوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے،اور نگزیب کا سی

ٹیگز:
اور نگزیب کا سی
