کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے ربیع وخریف فصل 2021-22کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری د ے دی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے ربیع وخریف فصل 2021-22کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظور ی دے دی،اجلاس میں صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاندہی اور انتخاب کے طریقہ کار میں ترمیم،پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند سکیموں دوبارہ کام کے آغاز کی منظوری بھی دے دی ان سکیموں میں 100بنیادی مرکز صحت کو بی ایچ یو پلس کا درجہ دینے اور تیس بنیادی مراکز صحت کو آرایچ سی پلس کا درجہ دیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے بلوچستان وراثتی سرٹیفکیٹ کے قواعد 2022کو منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ربیع وخریف فصل 2021-22 کیلئے کھاد پرسبسڈی کی منظوری دے دی

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
