کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں طلبا اور یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے میں جھگڑا، ایک طالب علم اور سیکورٹی آفیسر زخمی ہوگیا جھگڑے کے دوران شیشے کا داخلی دروازہ توڑ دیا گیا،پولیس حکام کے مطابق بیوٹمز میں طلبا لے ایک گروپ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے کے درمیان جھگڑا ہوا،جھگڑے میں یونیورسٹی کا سیکورٹی آفیسر حمد اللہ اور ایک طالب علم زخمی ہوا۔جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کے داخلی دروازے کا شیشہ توڑ دیا گیا واقعہ کے بعد طلبا نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی تاہم پولیس سے مذاکرت کے بعد طلبا نے شاہراہ کھول دی۔
بیوٹمزمیں طلباء اور یونیورسٹی کے سیکورٹی عملے میں جھگڑا، ایک طالب علم اور سیکورٹی آفیسر زخمی

ٹیگز:
بیوٹمز
