لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ لورالائی میں عوام نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان عوامی پارٹی اور مجھ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا جس پر عوام کا مشکور ہوں اور عوا م سے یہی توقع رکھتا ہوں کہ وہ م آئندہ عام الیکشن میں بھی مجھ پر اسی طرع اعتماد کرینگے۔ یہ بات انہوں پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پورے ضلع میں باپ پارٹی نے کلین سوئپ کیا جس سے ہمارے مخالفین حیران ہیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے 25 وارڈز میں سے ابتک کے نتائج کے مطابق 17 وارڈز میں ہمارے کونسلرز کامیاب ہوئے جبکہ چار آزاد کامیاب امیدوا وں میں سے دو نے میری حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ لورالائی کے21 یونین کونسلوں میں بھی مجھے اکثریت اور برتری کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ عوام زبانی جمع خرچ کے بجائے عمل کام چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی کے سینکڑوں بے روز گار نوجوانوں کو میں نے میرٹ پر مختلف صوبائی محکموں اور اپنے وزارت میں تعینات کیا جس سے کئی سو خاندانوں کے معاش کا مسئلہ حل ہوا انہوں نے کہا کہ لورالائی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا انٹر کالجز پسما ندہ علاقوں میں منظور کرائے اور جلد اسکی تعمیر مکمل کی جارہی ہے لورالائی میں سول ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ دیا اور میڈیکل کالج اور لورالائی یونیور سٹی کی منظوری کے علاوہ لورالائی میں صاف پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کیا انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کیلئے چیک ڈیمز بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے ہم اسلام اور پشتون قوم کے مقدس ناموں پر سیاست نہیں کرتے صرف مخلوق خدا کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ عام الیکشن 2023میں ہی ہونگے صوبائی حکومت وزیر اعلٰی بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں لورالائی تا گوادر ترقی کیلئے کام کررہی ہے صوبائی حکومت کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہو گئی ہیں حکومت عدم اعتماد سے خوف زدہ نہیں تھی ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی متحد ہے اور ہم پورے صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں بہترین پوزیشن حاصل کی جسکا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو کو جاتا ہے ۔
لورالائی کے عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی اورمجھ پراپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کیا، محمدطور اتمان خیل

ٹیگز:
محمدطور اتمان خیل
