چمن:(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتون وطن سے نفرتوں کے خاتمے بھائی بندی کے فروغ پشتون ولی کے قیام کے لئے پر امن جمہوری جہد جاری رہے گی ماضی میں قوم اوروطن کینام پرنفرتوں کے بیج بوئے گئے تاہم عوامی نیشنل پارٹی ترقی خوشحالی کی واحدکرن کے طورپر میدان عمل میں اپنی تاریخی کرداراداکرتی رہے گی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تمام ترپروپیگنڈوں رکاوٹوں کے باوجودعوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن میں اولس کی بھر پورتائیدوحمایت کی بدولت سرخرو ہوکرنکلی ہے چمن میونسپل کارپوریشن وارڈنمبر19 سے کامیاب امیدوارحافظ قیصرخان کی خاندان ساتھیوں سمیت ایک مذہبی جماعت سے مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی اورفکرباچاخان میں شمولیت اختیارکرنیپرخوش آمدیدکہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے چمن میونسپل کارپوریشن کے وارڈنمبر 19 سے نومنتخب آزادامیدوارحافظ قیصرخان اچکزئی کی رہائش گاہ پرشمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیاشمولیتی تقریب سے پرصوبائی ترجمان امجدخان ایڈوکیٹ ضلعی آرگنائزرصلاح الدین وطن یارگل باران افغان کلیم اللہ حکمت یارودیگرنے بھی خطاب کیااس موقع پرنو منتخب کونسلرحافظ قیصرخان اچکزئی ایک مذہبی جماعت سے خاندان سمیت 30سالہ رقابت ختم کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نے نومنتخب کونسلرحافظ قیصرخان اچکزئی اورانکے ساتھیوں کوفکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ پشتون خواوطن کے ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن قبائلی عمائدین نوجوان عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کاحصہ بن رہے ہیں اوروہ وقت دورنہیں جب پشتون وطن فکرباچاخان سے منوراورپشتون قوم سیال اورمہذب اقوام کی صف میں کھڑاہوگاانہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کامقصدعوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہے جبکہ ماضی میں یہاں عوام کے نام پربہت سارے قوتوں نے ذاتی گروہی مفادات کو اولیت دیں مذہب اورقوم کے نام پرجودعویاوروعدے کئے جارہے تھے وہ پشتون اولس پرعیاں ہوچکے انہوں نے کہاکہ چمن ضلع کے قیام سے یہاں کے رہنے والے عوام ہی مستفیدہونگے سروسزاورروزگارکیمواقع میسرآئینگے اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ ضلع کے عوام کو درپیش بنیادی ضرورتوں کو ان کی دہلیزپرہی حل کئے جائیں۔
بھائی بندی کے فروغ پشتون ولی کے قیام کے لئے پر امن جمہوری جہد جاری رہے گی،اصغر اچکزئی

ٹیگز:
اصغر اچکزئی
