واشک(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے جمعیت علماء اسلام واشک کے تمام امیدواروان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام واشک میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرک کونسل کی سطح پر پہلے نمبر پر ہے جو جماعت کے کارکنوں کے محنتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ بات انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کچھ نشستوں پر جماعت کے امیدوار ہار کھا گئے ہیں مگر وہ ہار نہیں جیت ہے کیونکہ واشک کے کچھ علاقوں میں عوام کا جماعت کی طرف اس بات کی دلیل ہے کہ مستقبل میں بھی انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام بھاری بھر تعداد میں کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ جمعیت نے واشک میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرک یونین کی سطح پر جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے تمام امیدوار مبارک باد کے مستحق ہیں۔
جمعیت علماء اسلام واشک میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرک کونسل کی سطح پر پہلے نمبر پر ہے،حاجی ذابد علی ریکی

ٹیگز:
حاجی ذابد علی ریکی
