کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو ہونے والے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کام کے لئے بے لوث خدمات سر انجام دی، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباددیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہے،پاکستان نے اپنے تمام دشمنوں پر واضح کر دیا کہ وہ کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا یہ کارنامہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی قابل فخر ہے،یوم تکبیر پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لئے بے لوث خدمت کرنے کا درس دیتا ہے،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ یہ ہم میں جذبہ اجاگر کرتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی دفاع اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کا یہ کارنامہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بھی قابل فخر ہے، میرعبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبد القدوس بزنجو
