ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود میر حسن بیرون ربی کے علاقے سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص حفیظ اللہ کھوسو کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
