کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،اے سی سریاب نثار لانگو،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،سینئر نائب حضرت علی اچکزئی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر میر یاسین مینگل مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی ژون کے صدرسیدعبدالخالق آغا مرکزی انجمن تاجران سریاب روڈ زون کے جنرل سیکرتری عبدالمالک لہڑی سریاب کسٹم کے چیئرمین سلام بادینی حاجی لاونگ شاہوانی حاجی رفیق بنگزئی علاقہ عمائدین اور متاثرین کی موجودگی میں سریاب روڈ اور سریاب کسٹم کا دورہ کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی عبدالخالق آغا،میر یٰسین مینگل اور علاقہ عمائدین اور متاثرین کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کو سریاب روڈ کٹینگ کے متاثرین کے ایشو سے آگاہ کیااور سریاب روڈ وہزارگنجی کے علاقے میں فائر برگیڈ اسٹیشن کوہنگامی بنیادوں پر قائم کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہاکہ فائر برگیڈ اسٹیشن کا ہنگامی بنیادوں پر قیام علاقے کیلئے ناگزیر ہو گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہنگامی بنیادوں پرسریاب روڈ ہزارگنجی کے علاقے میں فائر برگیڈ اسٹیشن کے قیام کی یقین دہانی کروائی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر فائر برگیڈاسٹیشن کے قیام پر کام شروع کیا جائے گا اور سریاب روڈمتاثرین کیلئے جلد از جلد ان کے مشکلات میں آسانی کیلئے ہماری بھرپور کوشیش ہوگی کہ ان کو کمپلسلیٹ کیا جائے اور سریاب روڈ کے کام کو فوراً تیزی سے آگے بھڑیا جائے گا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ،اے سی سریاب نثارلانگو،عبدالرحیم کاکڑسمیت دیگر کا سریاب روڈ کا دورہ
ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ
