قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نواب نوروز خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زرداری اور شریف کٹھ پُتلی سرکار نے ہماری بلوچ بہن بیٹیوں کی سروں سے چادر ہٹا کے انکو روڈ میں گسیٹ کر گرفتار کیا گیا انکی بیعرمتی کے ساتھ ساتھ ہمارے بلوچی روایات کو بھی اپنے طاقت کے نشہ میں روند ڈالا جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے اور اس عمل کو روکنے کیلئے اپنی پوری طاقت اور قوت سے آواز اٹھائینگے،بلوچی روایات کے مطابق جنگ چائے کسی قوم مزہب رنگ و نسل یا کسی ملک سے ہو بچے اور عورتیں مصتصنہ ہوتے ہے۔بلوچستان میں حکومت صوبے کے نمائندوں کی نہیں کٹھ پتلیوں کی ہے جس نے بلوچستان کی قومی روایات کو پامال کیا خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرکے عورتوں کو روڈ پر گسیٹا کٹھ پُتلی سرکار کو بلوچ سماج کبھی معاف نہیں کریگا، بلوچ عوام اور بلوچ زمہ داران مزید کس نوبت کا انتظار کیئے ہوئے خاموش بیٹے ہے بلوچ سرداران بلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنے زاتی مفاد کو قومی مفاد پر قربان کریں، اور مزید کہا کہ 28 مارچ کو ہونے والی لانگ مارچ میں بلوچ بہادر عوام شرکت کرکے اپنے پیاروں کے لیے آواز اٹھائیں اور اپنا روایتی، انسانی، اخلاقی، حقوق کے لیے آواز بلند کریں.
سرداراختر مینگل کے لانگ مارچ کا مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں،نواب نوروز خان زہری

ٹیگز:
نواب نوروز خان زہری
