کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سخت گرمی میں 15سے20 گھنٹے شیڈنگ اور قلت آب حکمرانوں کی ناکامی ونااہلی ہے۔ وفاقی جماعتیں صوبائی حکومت وفاقی پر دباؤ ڈالیں کہ بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیادجائے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں قلت آب پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں بھاری فنڈز،پراجیکٹس دیے جاتے ہیں لیکن وہ سب بدعنوانی کی نظرہوجاتی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔قلت آب وبجلی لوڈشیڈنگ بنیادی وجہ حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی اور بدعنوانی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں پانی کی قلت ہے۔صوبائی دارالحکومت پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ زراعت کے بعدپینے کے پانی کی قلت بہت بڑاخطرہ ہے ملک میں موجودہ سیاسی افراتفری کی وجہ سے حکمرانوں کی نظروں سے مہنگائی،بجلی وپانی بحران سمیت عوامی مسائل اوجہل ہوچکے ہیں، ایک طرف ژوب کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں تو دوسری جانب پوربلوچستان ریگستان بن چکا ہے،حکمران اور اپوزیشن سیاسی مفادات کے حصول کیلئے جنگ میں مصروف ہیں جبکہ عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں پوری قوم بے یارومددگار ہوچکی ہے، بلوچستان میں پانی کی قلت وبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشان،معیشت تباہ، زراعت تباہی کے کنارے پر جبکہ شہروں اور دیہات کی کے لوگ ذہنی مریض بن گیے ہیں۔ پانی کی قلت،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام مسلسل بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کر رہے ہیں لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن صوبے کے وزیراعلیٰ،منتخب نمائندے،مقتدر پارٹیوں کو کوئی فکر نہیں جس سے ان کی عوامی اشوز سے لاتعلقی عیاں ہوچکی ہے، وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو اپنے سیاسی معاملات سے فرصت نہیں کہ وہ عوامی معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، بلوچستان کے ساتھ پانی وبجلی کے معاملے پر زیادتی کی وجہ سے زراعت تباہ جبکہ معاشی اور صنعتی زوال کا خطرہ ہے، حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کے عوام کے جینے مرنے کے اس معاملے پر دھیان دیکر پانی کی کمی کو پورا، بیس گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر بلوچستان حقیقی طور پر ریگستان بن جائیگا۔
سخت گرمی میں 15سے20 گھنٹے شیڈنگ اورقلت آب حکمرانوں کی ناکامی ونااہلی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
