مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی مستونگ پہنچے اور ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، مستونگ کے دورے کے دوران صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی حمیداللہ ناصر، ڈی جی ہیلتھ محمد نور قاضی، صوبائی سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مختیار کمشنر قلات داؤد خلجی ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو پولیو کے حوالے سے بلوچستان کے 5ہائی رسک اضلاع مستونگ کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ ہے ان میں میں نے 4اضلاع کا دورہ کیامیرے دورے کا مقصد پولیو ٹیموں کا کام بھی دیکھناہے، اور اسے انکرج بھی کرنا ہے اور انہیں سپورٹ بھی کرناہے،اور جہاں مشکلات ہے انکی مدد کریں،انھوں نے کہاکہ جب سے صوبائی سطح پر اونرشپ لی ہے پہلے بھی چیزیں بہتر تھی لیکن جب سینئر لیول پر انٹرسٹ کیاجاتا ہے تو اس میں مزید بہتری آجاتی ہے اور چیزیں بہتر ہوجاتے ہیں، اور مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں،آج یہاں منعقدہ اجلاس میں مستونگ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پولنگ ایشوز پر ڈسکس ہوئی،اور پولیو ٹیموں کی رکاوٹیں ہے اسے دور کرنے اور ٹیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کیلئے ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف نے ایگری کرلیاہیں،کمشنر قلات نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ساتھ مل کر پولیو انکاری ریفوزرز کو کم کرنے کی کوشش ہیں،انھوں نے کہاکہ مستونگ سمیت پورے بلوچستان کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،انھوں نے کہاکہ خدانخواستہ کسی کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا تو وہ زندگی بھر کیلئے معزوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگااپنے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے اپنے معصوم اور پھول جیسے بچوں کو پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے ویکسین پلائے تاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے پولیو کاخاتمہ کیاجاسکے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لکپاس چیک پوسٹ پر کھاد کی چیکنگ چل رہا ہے تاکہ کوئٹہ سے بارڈر کی جانب کھاد ملک سے باہر نہ جائے اور ہماری بھی ہیی ہیں، اور چینی کے حوالے کچھ نہیں ہورہا البتہ میں سیکرٹری ایگریکلچر کو لکپاس چیک پوسٹ دیکھنے کیلئے ہدایات دونگاکہ وہ وہاں پر جا کر دیکھ لیں تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان کاکہناتھاکہ مستونگ میں سکورٹی کے حوالے سے ہمارے پاس تسلی بخش لوگ ہے جو ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ساتھ پولیس لیویز اور ایف سی فورس کی سفیشنٹ نفری موجود ہے،مستو نگ کے تین تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جبکہ ایک تحصیل کردگاپ میں عدالت میں کیس ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے یہاں پر جتنے بھی سیاسی جماعتیں جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انکے ساتھ ضابطہ اخلاق اور کوڈ آف کنڈیکٹ کے حوالے سے میٹنگز منعقد کئے ہیں تاکہ وہ اسے فالو کریں، انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن پرامن اور فری اینڈ فئر ہونگے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا مستونگ پہنچنے پر ایف سی کیمپ میں کمشنر قلات ڈویژن محمد داؤد خلجی ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی،کمانڈر 78ونگ کرنل ہاشم اسسٹنٹ کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ، عطاالمنیم بلوچ سمیت لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے انکا والہانہ استقبال کیا، چیف سیکرٹری بلوچستان نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا،جہاں پر انہیں آگاہی فراہم کی گی۔
مستونگ کے عوام بچوں کو پولیوکے قطرے ضرورپلائیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

ٹیگز:
عبدالعزیزعقیلی
