اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، دونوں کمیٹیوں کی پہلی بیٹھک رات 10 بجے ہوگی۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومتی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات رات دس بجے چیف کمشنر آفس میں ہوگی، حکومتی مذاکراتی ٹیم میں یوسف رضا گیلانی، ایاز صادق ، مولانا اسد محمود، فیصل سبزواری، آغا جان، خالد مگسی، اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال شامل ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا حصہ نہ بننے پر عوام کے شکر گزار ہیں، عوام نے فتنہ فساد مارچ کا حصہ بننے کی بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی، عمران خان کو کوئی شرم ہے تو مارچ کو واپس لے جانا چاہئے، عمران خان کے ساتھ جو آگے بڑھے وہ4سے5ہزار لوگ ہیں، 20 لاکھ کا ٹارگٹ تھا، اسکا 50 یا 25 فیصد ہی کر لیتے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ہم نے بھی عمران کے جھوٹ پر یقین کیا اور انتظامات کچھ زیادہ کر لئے، میٹرو بس بھی بند کردی،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، میں اپنی طرف اور حکومت کی طرف سے معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک جمہوری انداز میں آگے بڑھے، عمران کا بیانیہ صرف سوشل میڈیا پر تھا، عمران خان نے کاروباری اور دیگر معاملات کو معطل کیا ہوا تھا، تین ماہ سے انہوں نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہوا تھا، اس فتنہ اور فساد کی کوئی گنجائش نہیں ہے، خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ میں شامل لوگ اسلحہ سے لیس ہیں، خیبرپختونخواسے آنے والوں کے استقبال اور خاطر مدارت کا بندوبست کررکھا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بینچ نے پی ٹی آئی کی پٹیشن پر وزیراعظم کو 4 رکنی مذاکراتی ٹیم مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اسلام آباد آنے دیا جائے، وہ جلسہ کرکے گھر واپس چلے جائیں، تحریک انصاف نے4رکنی ٹیم مقرر کر دی ہے، وزیراعظم بھی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل کے مطابق حکومتی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات رات دس بجے چیف کمشنر آفس میں ہوگی، حکومتی مذاکراتی ٹیم میں یوسف رضا گیلانی، ایاز صادق ، مولانا اسد محمود، فیصل سبزواری، آغا جان، خالد مگسی، اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال شامل ہیں۔

