کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور راولپنڈی کا ”شیطان“ پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف منہ سنبھال کر باتیں کریں ورنہ پیپلز پارٹی کے جیالے انہیں جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں،سابق حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے باعث ملکی معیشت کو دیوالیہ کردیا سیاسی جماعتوں نے آئینی طریقے سے عمران نیازی اورانکے حواریوں کو گھر کا راستہ دکھایا عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا ہے اب وہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور راولپنڈی کا ”شیطان“ شیخ رشید اقتدار کھو جانے کے بعد اپنے ہوس و حواس کھوچکے ہیں اور وہ سیاسی قائدین پر بے بنیاد الزام تراشیوں پراتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے قائدین کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں عمران نیازی اورشیخ رشید اپنی زبان سنبھال کر پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف بات کریں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے جیالے انہیں اسی زبان میں جواب دیں گے اورانہیں بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اوراسکی نا اہل ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کریا اور معیشت کا بیڑھ غرق کرکے رکھ دیا اور عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم کر پر چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں سیاسی جماعتوں نے عمران نیازی اوراسکے حواریوں کو آئینی طریقے سے گھر کا راستہ دکھایا اقتدار کھو جانے کے بعد ان پرپاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں اور وہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے عوام کو اکسا رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
عمران نیازی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف منہ سنبھال کر باتیں کریں، میرچنگیز خان جمالی

ٹیگز:
عمران نیازی
