کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سبی میں یوٹیلٹی اسٹور کے ریجنل منیجر کے گھرپر دستی بم حملہ،،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سبی کے محلہ اللہ اباد میں عید گاہ کے قریب نامعلوم افراد ریجنل منیجر یوٹیلٹی اسٹور محمداکبر شاہوانی کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے دستی بم گھرکے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،اکبر شاہوانی کے اہلخانہ کے گھر پر نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
سبی میں یوٹیلٹی اسٹور کے ریجنل منیجر کے گھرپر دستی بم حملہ

ٹیگز:
سبی
