کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے اعلامیے کو حوصلہ افضاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی مداخلت کو سیاسی مفاد میں استعمال کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ امر خوش آئیند و حوصلہ افزاء ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ملک کی عزت و وقار و خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کے داغ کو جڑ سے اْکھاڑکر پھینک دیا ہے، اجلاس کے بعد واضح طور پر جھوٹے پروپیگنڈیکومسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی اسکے ثبوت ملے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ کسی عمران خان نے بلاوجہ امریکہ کے نام کواپنے سیاسی مفاد کی خاطراستعمال کرکیملک کوبیتوقیر کرنیکی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا ہے
ملک میں بیرونی مداخلت کو سیاسی مفاد میں استعمال کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے،امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
