کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پر بلوچستان کا استحصال اور وسائل کو عالمی قرضوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اسکا فائدہ صوبے کی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ پہلے سوئی،سیندک اور اب ریکوڈک ترقی کے نام پر ہمیشہ بلوچستان کا استحصال کیا جاتا رہا ہے اور یہ عالمی قرضہ جات کی ادائیگی کا ایک طریقہ رہا ہے بلوچستان سے سب کچھ لے جائیں اور ہمیں بد لے میں صرف لاشیں ملتی ہیں انہوں نے کہا کہ ان وسائل کے ساتھ بلوچستان میں بہترین انفراسٹرکچر، تعلیمی اور طبی سہولیات ہونی چاہیے تھیں بلوچستان اس سے بہت بہترکا حق دار ہے صوبے کو مستقبل دیا جائے نہ کہ لاشیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے اور اسکا فائدہ بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔
صوبے کو مستقبل دیا جائے نہ کہ لاشیں،سردار اختر مینگل

ٹیگز:
سردار اختر مینگل
