ؒخضدار (ڈیلی گرین گوادر)باغبانہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخض جاں بحق تفصیلات کے مطابق باغبانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالستار نامی شخص جاں بحق ہوگیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے باغبانہ میں ٹارگٹ کلنگ ا ور چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اور عوام کی جان و مال محفوظ نہیں پچھلے کئی دنوں سے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں بدامنی کی وجہ سے عوام پریشانی کا سامنا ہے کوئی بھی محفوظ نہیں لیکن انتظامیہ کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی عوام نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات کی اپیل کی ہے
خضدار باغبانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالستار جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
