کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزراء خارجہ مندوبین اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمان ممالک مسلمانوں اور تمام ملتوں کو ترقی اور ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑے کرنے کے لییہماری اول و آخر شناخت ہمارا مذہب ہے۔ وزیر خزانہ نیکہا کہ مسلم ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے مسلم ممالک میں تجارت کو فروغ دینے کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی تجارت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ہے اور لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور مثبت تبدیلی لانے اور عام آدمی کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے مسلم ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی 40 فیصد معیشت چھوٹے صنعتی یونٹس پر مبنی ہے اور ہم برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قریبی خطے اور مسلم ممالک کے درمیان تجارت پر توجہ دینے اور مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے اور یہ تمام ممالک کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ مسلم امہ معاشی ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں ملک معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں مسلم ممالک کے تاجروں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم ہونی چاہئیں اْنہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ وقت کا تقاضا بھی ہے۔
پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے،نور محمد دمڑ

ٹیگز:
نور محمد دمڑ
