مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینئر و صوبائی رہنماء میر سکندر خان ملازئی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنا نیک شگون عمل نہیں ہے لیویز فورس علاقائی فورس ہے جو بہترین انداز میں عوامی خدمات سرانجام دے رہی ہے لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کرنے سے امن وامان اور معاملات بہتری کی جانب گامزن نہیں ہونگی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان بھر میں لائن آف آرڈر کی صورتحال میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو پولیس فورس کے ایریاز کو مزید وسعت دیکر پولیس تھانوں کے تعداد کو بڑھی جائے اور پولیس فورس کو جدید طرز پر مبنی جدید آلات اور سہولیات سے لیس کریں پولیس نظام میں مزید اصلاحات لاکر پولیس فورس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے انہوں نے لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی حکومتی پالیسی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں لیویز فورس کے قربانیوں کو اس طرح کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے لیویز فورس علاقائی مسلہ مسائل سے بخوبی واقفیت رکھتی ہے اور عوام مسائل کے بروقت حل میں انتہائی سنجیدہ و متحرک لیویز فورس کے جوانوں کی بہش بہا صلاحیتوں کے بدولت لیویز انتظامی امور کو بہترین انداز میں چلا رہی ہے جس سے بی ایریاز میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتری کیجانب گامزن ہے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہونے کے بجائے مزید بگاڑ جائے گی انہوں نے ڈی جی لیویز اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم نہ کریں لیویز فورس عوامی مسلہ مسائل کو بروقت حل کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے جسکی بدولت لیویز ایریاز میں امن وامان کی مسلہ مسائل کافی حد تک بہتر ہوئی ہے حکومت مزید اصلاحات کے ذریعے پولیس فورس کے دائرے کار کو مزید وسعت دی تاکہ پولیس فورس قائم امن کیلئے اپنے کردار ادا کریں۔
لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنا نیک شگون عمل نہیں ہے،میرسکندر خان ملازئی

ٹیگز:
میرسکندر خان ملازئی
