اسلام آباد: :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے جان بوجھ کر اجلاس نہ بُلاکر کوشش کی گئی کہ اپوزیشن کو ٹریپ کریں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، سردار اختر مینگل بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ شہباز شریف او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں اسپیکر نے آئین شکنی کی، 14 دن میں اجلاس نہ بُلا کر آئین سے انحراف کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اسلامی ملکوں کے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، اپنا لانگ مارچ او آئی سی کی کانفرنس کے لیے موخر کیا۔
اسپیکر نے جان بوجھ کر اجلاس نہ بُلاکر کوشش کی کہ اپوزیشن کو ٹریپ کریں : شہباز شریف \ سردار اختر مینگل

ٹیگز:
سردار اختر مینگل
