کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیراہتمام آئی ایس این اور اے پی ایس این کے تعاون سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں 13ویں دو سالہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوسرے روز گردوں کی پیوند کاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس میں ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن، شوگر میں مبتلا مریضوں کے میں ٹرانسپلانٹیشن، رینل ٹراسپلانٹ، ڈیلے گرافٹ فنکشن، اور سپیشل میڈیکل ایتھیکل کنسیڈریشن سے متعلق گفتگو کی گئی۔ پہلے سیشن میں پروفیسر فضل اختر، ڈاکٹر عادل منظور، فرانس سے تعلق رکھنے والے پروفیسر لیونل روسٹنگ، بریگیڈیئر ریٹارڈ عامر صدیقی نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے اور لیکچر دیے۔ دوسرا سیشن گردے کے دائمی امراض سے متعلق کے تھا۔ جس میں پروفیسر مجتبیٰ قادری، پروفیسر عامر اظہر، پروفیسر مقدی یعقوب، پروفیسر سلمان امتیاز اور دیگر نے اپنے مقالات اور ریسرچ پیش کیں۔ اس موقع پر آن لائن سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں برونائی سے ڈاکٹر عبدالیعقوب خلیل نے لیکچر پیش کیا۔ سیشنز میں سوال جواب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ماہرین نے گردوں کے امراض سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔
آئی ایس این اوراے پی ایس این کے تعاون سے کوئٹہ میں گردوں کی پیوند کاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

ٹیگز:
گردوں کی پیوند کاری
