خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ایک وفد نے خضدار سٹی کے صدر میر احمد خان گنگو اور ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے ملاقات کی اور بطور ڈپٹی کمشنر خضدار ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے چارج سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے باہمی تعاون سے ہی مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خضدار میں سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی اور معاملہ فہمی قابل تعریف ہے اور وہ ان کی ہمہ وقت تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا خضدار کے عوام کا مزاج صوبے کے باقی اضلاع سے مختلف ہے عوام کی عزت نفس کو دیگر تمام چیزوں پر مقدم رکھا جائیگا اور ان سے احترام۔کا باہمی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ N-30 متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیئے دن رات کام کیا جارہا ہے ان کی حتی الوسعی کوشش ہے کہ جلد سے جلد متاثرین کو ان۔کا حق ادا کردیا جائے۔۔وفد میں خضدار سٹی کے نائب صدور رحیم جتک، حاجی رسول بخش خدرانی، جنرل سیکریٹری اکرم لہڑی، انفارمیش سیکریٹری محمد نواز غلامانی، ایڈوکیٹ بشیر، نیاز مینگل، محمد گنگو و دیگر بھی شامل تھے۔
عوام کے جائز مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر خضدار
