کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جماعت اسلامی کیرہنما ڈاکٹر عطاالرحمان، مولانا انوارالحق، ڈاکٹر عمرفاروق علامہ اکبر حسین زیدی نے وفد کی شکل میں ملاقات کی اس موقع پر نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ، عبدالخالق بلوچ چہرمین محراب بلوچ بھی موجود تھے وفد نے ڈاکٹر مالک بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال سے ہر طبقہ فکر کے لوگ پریشان ہیں سیاسی رہنماوں سمیت علما مشائخ، قبائلی عمائدین سمیت سب کو مل کر پرامن ماحول کے قیام کے لیئے کردار ادا کرنا چاہیے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ امن اور بات چیت کے لیئے اعتماد سازی ضروری پے جبکہ اعتماد سازی کی حالت یہ ہے کہ بلوچستان کے لوگوں پر اعتماد کرتے ہوئے شفاف الیکشن کے ذریعے حقیقی قیادت کو فیصلہ ساز اداروں میں آنیسے روکا جارہا،روزگار کے دروازے بند کیئے جارہے صدیوں پرانی بارڈر ٹریڈ کو بند کردیا گیا ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ بدترین شکل اختیار کرچکا ہے جب تک ان تمام مسائل کو ایڈیس نہیں کیا جاتا حالات میں بہتری کے لیئے پیش رفت انتہائی مشکل ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ نے واضع کیا کہ خطہ میں عد م استحکام اور جنگی ماحول پیدا ہوچکی ہے جو تمام ہمسایہ ممالک کے لیئے داخلی اورخارجی مشکلات پیدا کرسکتا ہے جس سے معاشی بدحالی سمیت مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سنجیدگی سے مسائل حل کیئے جاہیں انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان میں گفت و شنید کے ذریعے قیام امن کے لیئے کی جانے والی ہر کاوش کی نیشنل پارٹی حمایت کریکی۔
بلوچستان کا مسئلہ پیچیدہ صورتحال اختیار کرچکا ہے، لوگوں کو ووٹ کا حق ہے نہ وسائل پہ دسترس، ڈاکٹر مالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر مالک بلوچ
