کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پنجاب کے ثقافتی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پنجاب کے ثقافتی دن پر اپنی اور بلوچستان کے عوام کی جانب سے اہل پنجاب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت اور روایات کے رنگ دل آویز ہیں اور ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ثقافتی تہوار ہر علاقے کی پہچان اور انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک کی مجموعی ثقافت میں محبت،پیار،خلوص اوربھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے جو پوری دنیا میں ہماری منفرد پہچان ہے۔
پنجاب کے ثقافتی دن پراہل پنجاب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
