کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق جبکہ4نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35442ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کوروناوائرس کے 4نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 35442ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے6افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35010ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 54ہے جن میں سے1ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.85 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 216ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 50افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں کو رونا وائرس کا شکارایک مریض جاں بحق 4 نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کو رونا وائرس
