ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے لانڈھی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی مزدہ ٹرک لوٹنے کی کوشش ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ کے تبادلہ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود لانڈھی روڈ پر پونڑ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکووں نے مزدہ ٹرک کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اور ایک راہگیر عبدالستار جانبحق جبکہ دو افراد غوث بخش اور مہردل شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا اور ڈاکو کی لاش کو شناخت کے لئے مردہ خانہ میں شناخت کے لئے رکھ دیا گیا۔
نوتال لانڈھی روڈ پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزدا ٹرک ڈرائیور جاں بحق 2 افراد زخمی

ٹیگز:
ڈاکوؤں کی فائرنگ
