ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں مکان کی چھت گر نے سے خواتین اور بچوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے، پو لیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ایک گھر میں چھت کی لپائی کے دوران اچانک چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین اورچار بچوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ بگٹی، مکان کی چھت گر نے سے خواتین اوربچوں سمیت 9 افراد زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
