چاغی(ڈیلی گرین گوادر) ڈاک ایریا میں مسلح ڈاکو ڈاکٹرعنایت اللہ مینگل سے گاڑی چین کر فرار ہوگئے۔ڈاکٹر عنایت اللہ مینگل زارو چاہ سے چاغی آرہے تھے کہ ڈاک ایریا میں موجود مسلح افراد نے زور زبردستی گاڑی اور نقدی چھین لئے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،باخبر ذرائع کے مطابق انہوں اپیل کی ہے نا معلوم ڈاکووں کا سراغ لگا کر میری گاڑی بر آمد کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
چاغی، مسلح ڈاکو ڈاکٹرعنایت اللہ مینگل سے گاڑی چین کر فرار

ٹیگز:
چاغی
