پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگورکے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق منگل کو پنجگور میں برساتی نالے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت جاسم ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
پنجگورکے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی

ٹیگز:
پنجگور
