کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت ایس بی کے شارٹ لسٹڈامیدواروں کو انصاف پر مبنی حق دے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں نے ٹیسٹ انٹرویوکے تمام تقاضے میرٹ پرپورے کردیے اب رکاوٹیں ڈالنے،تشدد،گرفتاری واحتجاج سے رکھوانے سے کئی سوالات جنم،حالات خراب ہونے کاخدشہ ہے۔جان بوجھ کر لیٹ کرنا تاخیرکرنا امیدواروں کیساتھ زیادتی اور سفارش،غیر قانونی طریقے کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے بے روزگاری،غربت کی وجہ ناانصافی،نااہلی،سفارش ورشوت اوردیگر غیر قانونی طریقے ہیں جماعت اسلامی عدل وانصاف،شارٹ لسٹ امیدواروں کیساتھ اور اسمبلی میں اس پر بات کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ایس بی کے امیدواروں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا دھرنے میں بارش وسردی کے باوجودہزاروں مردوخواتین امیدوارشریک تھے۔ دھرنے آمد پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پرتپاک استقبال کیا گیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دھرنے واحتجاج کرنے والوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو اہلیت ومیرٹ کے باوجود جائز حق نہیں دیاجارہاجس کی وجہ سے تعلیم کانقصان اورحالات خرا ب ہونے کاخدشہ ہے میرٹ وانصاف اوراہلیت کو اہمیت دیکر سفارش ورشوت کاخاتمہ کیا جائے حکومت تقرری کے احکامات فوری جاری کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کو رہا کریں تاکہ انصاف کا بول بالا اورشارٹ لسٹڈ امیدواروں میں تشویش کی لہرختم ہوجائے بلوچستان پہلے ناخواندگی،جہالت،بے روزگاری،بدامنی،بدعنوانی اورغربت کی آگ میں جل رہاہے حکومت انتظامیہ اپنی غلط فیصلوں واقدامات سے اس پریشانی اورمشکل میں مزید اضافہ نہ کریں بلکہ حق داروں کو حق دیتے ہوئے غربت،ناخواندگی،بے روزگاری،بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف عملی اقدامات اوردیرپا فیصلے کریں تاکہ ان کے اچھے اثرات پوری قوم پر پڑے جماعت اسلامی عدل وانصاف اورنوجوانوں کیساتھ ہے۔
حکومت ایس بی کے شارٹ لسٹڈامیدواروں کو انصاف پر مبنی حق دے،مولاناہدایت الرحمان بلوچ

ٹیگز:
مولاناہدایت الرحمان بلوچ
