خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے نومنتخب ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ نے پارٹی کے مرکزی قیادت مرکزی سربراہ سردار اخترجان مینگل مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ و دیگر ذمہ داراں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ بحیثیت ضلعی آرگنائزر خاران اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائینگے حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تمام ممبران پارٹی کے سینئر لائق و قابل ساتھی ہیں ہم تمام ساتھی ملکر خاران میں پارٹی کو منظم و مزید مضبوط بنائینگے اس سلسلے میں دوستوں سے مشاروت کرکے جلد آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس طلب کر لینگے تمام اراکین آرگنائزنگ کمیٹی کی مشاورت سے ملکر یونٹس سازی کرینگے تاکہ پارٹی مزید فعال و مضبوط ہو حاجی غلام حسین بلوچ نے کہا کہ ورکرز پارٹی کے سرمایہ ہیں ورکرز سے قریبی روابط رکھتے ہوئے ان سے پارٹی کی فعالیت کے لیئے تجاویز اور تنظیمی کام لیا جائیگا کیونکہ ورکرز کے بغیر ادھورے ہونگے اور ورکرز ہمیشہ پارٹی کے سہ رنگی جھنڈا کو بلند رکھنے میں پیش پیش رہے ہیں ورکرز کی تجاویز و آرہ سے ہی پارٹی کو آگے لیجایا جائیگا۔
بحیثیت ضلعی آرگنائزر خاران اپنا ذمہ داریاں بخوبی نبھا ؤں گا، غلام حسین بلوچ

ٹیگز:
غلام حسین بلوچ
