کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آل کوئٹہ ملک شاپس اینڈ ملک سپلائزر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عابد خان جدون منعقد ہوا،جس میں ابو ذر جدون،حاجی عمر جدون،حاجی عبدالرشید گجر،حبیب الرحمن،فد خان،عبدالسلام،عبدلعلی،نصیر احمد،علی حسنین جدون،مولوی عبید،محمد خان،زین الدین،عبدالقادر،مبین،بلال،ہارون،عمر،فاروق اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں بلوچستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کے خود ساختہ نرخ مقرر کرنیکی کوششوں پر گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ ہم سرکاری نرخنامے کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں کریں گے کیونکہ غیر قانونی ریٹس کے باعث نہ صرف ملک شاپس سیل کی جاتی ہیں بلکہ بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں جبکہ صارفین کی طرح طرح کی باتیں سننا پڑتی ہیں، اجلاس میں کہا گیا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث ڈیری فارم کی صنعت بھی متاثر ہوئی ہے ہر چیز کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں لہذا ڈیری فارمز ایسوسی ایشن خود ساختہ نرخوں کی بجائے باقاعدہ ضلعی انتظامیہ سے نرخنامہ مقرر کرائے جس کی پابندی تمام ملک شاپس کریں گے اجلاس میں کہا گیا کہ ہم پہلے بھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں ہیں اور نہ آئندہ آئیں گے۔حالانکہ ہمارا سینکڑوں من دودھ بند کر کے سیل پوائنٹس بنائے گئے اجلاس میں حاجی ولایت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوششوں کی وجہ سے دکانداروں کا عزت نفس بحال ہوا وہ ہمارے تا حیات صدر ہیں۔
ہم سرکاری نرخنامے کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں کریں گے،عابد خان جدون

ٹیگز:
عابد خان جدون
