کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے بلو چستان اسمبلی میں پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند کوئٹہ پہنچ گئے سیا سی رہنماؤں سے ملا قاتیں اور صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پار لیمانی لیڈر سر دار یار محمد رند پیر کو کوئٹہ پہنچ گئے جہاں ان سے انکی رہائشگا ہ پر سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان، رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، سابق صوبائی وزیر پرنس علی بلو چ سمیت دیگر نے ملا قات کی،ملاقات میں صوبائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سر دار یار محمد رند کوئٹہ میں قیام کے دوران سیا سی رہنماؤں سمیت دیگر اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سر دار یار محمد رند کوئٹہ پہنچ گئے،سیا سی رہنماؤں سے ملا قاتیں اور صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
سر دار یار محمد رند
