اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، اگر ان کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مرجائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، ورنہ وہ فاقوں سے مر جائیں گے، عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔

