اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قائم قام چیف جسٹس سندھ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی تھی۔

