اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ تحصیل گنداخہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں بلوچستان حکومت پٹ فیڈر اور کھیرتھر کینال کی ری ماڈلنگ کیلئے فنڈز جاری کرکے نہری نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروکار لارہی ہے گنداخہ نادرا سینٹر میونسپل کمیٹی اور رورل ہیلتھ کے قیام سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا ایک دم کوئی بھی ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتا ہے چیزوں کو بہتر بنانے کیلئے وقت لگتاہے۔ یہ بات انہوں نے میر اسد خان جمالی ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبدالرزاق خجک ڈی ایچ او جعفرآباد ڈاکٹر سلیم جمالی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق ایس ڈی او بی اینڈ آر عرفان علی کے ہمراہ تحصیل گنداخہ میں نادرا سینٹر اور رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال پی ایچ ای گنداخہ کے دورے کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی کا اصل مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا تھا گنداخہ تحصیل کو نادرہ سینٹر میونسپل کمیٹی کا درجہ اور ہیلتھ کی بہتری کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر فراہم کرنا میرے ویڑن میں شامل تھا مزید انہوں نے کہا میں اپنے حلقے کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور آہستہ آہستہ انکے حل کی طرف جا رہا ہوں آنے والے دور میں گنداخہ تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر اداروں کے دفاتر قائم ہونے والے ہیں۔جس سے گنداخہ کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں حلقے انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ بھی لے رہا ہوں تاکہ ترقیاتی عمل جاری ہے انشاء اللہ بلوچستان کی موجودہ حکومت میں رہے کر اپنے حلقے کی بہتری کیلئے کوشش جاری رکھوں گا پانی کا اشو مستقبل میں مزید بحران ہوگا کیونکہ جدید دور میں فصلوں کی کاشت کیلئے نئی تحقیقی سے دیگر ممالک کم پانی لینے والے زرعی پیدوار کاشت کرتے ہیں لوگوں کو چاہئے کہ وہ مال دلدار کے طرف توجہ دیں کیونکہ گوشت اور دودھ کی پیدوار سے بھی با آسانی زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
تحصیل گنداخہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں ، میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد جمالی
