لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے۔سامراجی نظام میں کوئی بھی انصاف نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقتدارملا توعدالتی نظام بدلیں گے۔ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہیں۔ ہمیں اب خاموش تماشائی کا کردار ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ججزخود کہتے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، ججز ریٹائرڈ ہونے کے بعد سچ کہتے ہیں انصاف بکتا ہے۔ امیروں اورغریبوں کیلئےالگ الگ قانون ہے۔انکا کہنا ہے کہ 74سال بعد بھی حقیقی اسلامی پاکستان دیکھنا نصیب نہیں ہوا، ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی ضرورت ہے، رونے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہوگا۔
ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی صورت میں آگ لگی ہوئی ہے : سراج الحق

ٹیگز:
ملک
