کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان اور چانسلر یونیورسٹی آف گوادر سید ظہور احمد آغا نے گوادر یونیورسٹی کے پہلے تعلیمی سیشن کا افتتاح کر دیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر بلوچستان کو گوادر یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان اور چانسلر یونیورسٹی آف گوادر سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے۔ اب طلباء تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔گوادر یونیورسٹی میں میرین سائنس سمیت 30 شعبے ہوں گے جو تمام اہم مضامین کا احاطہ کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم یافتہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وڑن ہے کہ تعلیم سے محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں کمشنر مکران شبیر مینگل، چیئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد بلوچ کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ گورنر بلوچستان نے اپنے پہلے دورے کے دوران یونیورسٹی میں شجر کاری کی۔
گوادر یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے ، گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
