کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کو ئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی ہدایت پر پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد امیر حمزہ عرف فوجی کو زخمی حالت جبکہ انکے ساتھی محمد رمضان کو گرفتار کر کے 2پستولیں اور 5زندہ کارتوس بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ پو لیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
کوئٹہ، پو لیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان گرفتار اسلحہ بر آمد

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
