کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو کی تحصیل ماوند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے باریلی میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون بچہ اور ایک شخص بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا دھما کے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص نودہان مری ولد میران موقع پر جاں بحق جبکہ بچہ اور خاتون شدید زخمی ہوگئے لیویز لاش اور زخمیو ں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا دھماکے کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوہلو، بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت بچہ زخمی

ٹیگز:
بارودی سرنگ
