کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں تین کانکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثہ کے نتیجے میں تین نوجوان کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں حادثہ ٹھیلہ رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تینوں کانکنوں کاتعلق سوات کے علاقے میاندم کے ایک ہی خاندان سے ہے۔کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق کئی گھنٹوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہے کوئلہ کانوں میں ہائے روز حادثات مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث پیش آتے ہیں محکمہ مائنزکے حکام کوئلہ کانوں کابالکل دورہ تک نہیں کرتے۔
مارگٹ ، کوئلہ کان میں حادثہ، 3 کانکن جاں بحق

ٹیگز:
کوئلہ کان
