مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس کھڈکوچہ کی اہم کاروائی، ٹرانسفارمرز چوری میں ملوث ملزم گرفتار، دوران تفتیش ملزم نے درجنوں ٹرنسفارمرز چوری کرنے کا اعتراف جرم بھی کر لیا، کھڈکوچہ کے زمینداروں نے لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ کو کامیاب کاروائی پر مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب ایک ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعدلیویز انتظامیہ کھڈکوچہ نے ملوث چوروں کے خلاف مختلف پہلوں سے تفتیش و تحقیقات کا آغاز کر دیاجبکہ اس دوران کرائم برانچ کی ٹیم نے چوری شدہ ٹرانسفامر سے فنگر پرنٹ لے کر تصدیق کے لیے اسلام آباد بھیج دیا، اسلام آباد سے رپورٹ موصول ہونے اور فنگر پرنٹ کی میچنگ کے بعد بعدڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار کھڈکوچہ غلام مصطفی بنگلزئی اور نائب رسالدار اویس خان شاہوانی نائب رسالدار مجیب الرحمٰن کی سربرائی میں لیوز انتظامیہ کھڈکوچہ کے چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ مار کر مزکورہ ملزم غلام مرتضی ولد محمد جان اقوام شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ کو گرفتار کر لیا۔۔دوران تفتیش ملزم نے مزکورہ چوری شدہ ٹرانسفارمر کے ساتھ کھڈکوچہ کے مختلف علاقوں سے زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کی ٹرانسفارمرز بھی چوری کرنے کا اعتراف جرم کر لیاجبکہ ملزم نے ٹرنسفارمرز چوری کے دھندے میں ملوث اپنے دیگر تمام ساتھیوں کا بھی فردا فردا انکشاف کیا ہے۔دریں اثناء تحصیل کھڈکوچہ کے زمینداروں اور سیاسی و سماجی و عوامی حلقوں نے لیویز فورس کھڈکوچہ کے انتظامی آفیسران اور پوری ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ ٹرنسفارمر چور گرو نے عرصہ دراز سے زمینداروں کے ٹیوب ویلوں کی ٹرانسفامرز چوری چوری کر کے علاقے کی امن تباہ کرنے کے ساتھ زمینداروں کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے۔انھوں نے لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ کے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے دیگر شریک کار ملوث چوروں کو بھی گرفتار کر کے کھڑی سے کھڑی سزا دی جائیں
لیویزفورس کھڈ کوچہ کی کارروائی،دوران تفتیش ملزم کا درجنوں ٹرنسفارمرز چوری کرنے کا اعتراف جرم

ٹیگز:
لیویزفورس کھڈ کوچہ
