اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کنزرویٹرر آف فاریسٹ لسبیلہ سیف اللہ زہری نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محمد یونس سنجرانی کی جانب سے لکڑیوں کے کٹا ئی پر مکمل پابندی عائید کردی ہے اور باقاعدہ طور پر شکایت سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں پر نمبر دیئے گئے ہیں محکمہ جنگلات کو کسی شکایت کی صورت میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔محکمہ جنگلات نے لسبیلہ میں 1320 ایکڑ اور ضلع حب میں 170 ایکٹر پرپودے لگائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل ایک لکڑیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی جس کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا اس کے بعد ہمارے حوالے کیا گیا۔جس کو ہم لوگوں نے قانون کے مطابق جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا تھا۔بھتہ خوری کا تاثر غلط ہے۔سیف اللہ زہری نے کہا کہ محکمہ جنگلات نایاب اور قیمتی لکڑیوں کے کٹا کو مکمل روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے یہ ہمارے قومی فرائض میں شامل ہے کیونکہ جنگلات کا کٹا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہے جو کہ انسانی المیے کو جنم دیتی ہے جنگلات کے کٹا کی روک تھام کے لئے محکمہ فاریسٹ اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کے سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ بیلہ میں خصوصا کونڈی کلڑی اور آس پاس کے علاقے میں لوگوں کی ذاتی رنجش کے باعث یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔پھر بھی محکمہ جنگلات اس کا نوٹس لے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی ذاتی زمینوں سے بھی درخت کاٹے گا تو اس کی اجازت لینا پڑتی ہے اس کے بعد محکمہ جنگلات کو ٹیکس دینے کے بعد ان درختوں کو کاٹا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم پودے لگاتے ہیں اس کی دیکھ بھال کے ہم خود ذمہ دار ہیں اگر کوئی دوسرا ادارہ پودے لگاتا ہے تو وہ ان کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہے۔ہم ان کی ذمہ داری نہیں آٹھاتے کیونکہ درختوں کو لگانے کے بعد سخت حفاظت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہیں۔اگر ہر شخص کم از کم پانچ درخت لگائے اور ان کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کرے تو لسبیلہ میں ماحولیاتی آلودگی دور ہوسکتی ہے۔اور کلائمنٹ چینج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں درخت اس لیے نہیں لگائے جاتے کہ شہروں میں اکثر جانور درخت کو نقصان پہنچا کر ناکارہ کر دیتے ہیں اس وجہ سے ہم زیادہ درخت دور دراز علاقوں میں لگاتے ہیں اوران کی بہترین حفاظت کے لیے بھی اقدامات کرتے ہیں۔تاکہ یہ پھل پھول کر ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لیئے فائدہ مند ہوں۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے لکڑیوں کے کٹائی پر مکمل پابندی عائید کردی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
